رنبیر کپور کا ہدایتکاری کے میدان میں قسمت آزمانے کیلئے تیار
تازہ ترین : 1
رنبیر کپور کا ہدایتکاری کے میدان میں قسمت آزمانے کیلئے تیار

رنبیر کپور کا ہدایتکاری کے میدان میں قسمت آزمانے کیلئے تیار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اداکاری کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں قسمت آزمائی کریں گے جس کے لیے انہوں نے کوششیں شروع کردی ہیں۔بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے فلمی کیرئیر کا آ غاز 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ”ساوریا“ سے کیا لیکن انہیں شہرت فلم ”عجب پریم کی غضب کہانی“ سے ملی جب کہ پے در پے 3 فلموں کی ناکامی کے بعد وہ اپنے فنی کیرئیر کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں جس کے بعد انہوں نے اداکاری کے بعد ڈائریکٹر بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے فلمی دنیا میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر قدم رکھا اور 2 فلموں میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپنے فرائض سرانجام دیئے تاہم اب چاکلیٹی ہیرو نے فلمی کیرئیر کے سب سے مشکل دور سے نکلنے کے لیے ڈائریکٹر بننے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد جلد ہی وہ اپنا پروڈکشن ہاوٴس قائم کریں گے جب کہ انہوں نے اپنی ہدایتکاری میں فلم بنانے کے لیے تگ ودود بھی شروع کردی ہیں جس میں وہ بطور ہیرو مرکزی کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور کی فلمیں ”روئے“،”بمبئی ویلویٹ“ اور”تماشا“ ناکام ہوچکی ہیں تاہم اب وہ اپنی 2 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 13:05:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں