چمڑے کی ملکی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کا فیصلہ

ایک ارب 30کروڑ روپے کی لاگت سے سیالکوٹ میں خصوصی ٹینری زون قائم کیا جائے گا

جمعرات 17 مارچ 2016 13:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) چمڑے کی ملکی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کیلئے ایک ارب 30کروڑ روپے کی لاگت سے سیالکوٹ میں خصوصی ٹینری زون قائم کیا جائے گا جس سے ملکی برآمدات میں 20 کروڑ ڈالر سالانہ سے زائد کا اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ منیجر محمد عاطف نے کہا ہے کہ منصوبہ وزارت تجارت اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی باہمی شراکت سے قائم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ٹینری زون کے قیام سے چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات کو ایک ارب ڈالر سے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ کی تکمیل سے چمڑے کی صنعت کی ترقی اور اس میں کام کرنے والی افرادی قوت کی سہولتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ منصوبہ کے لئے 370 ملین روپے کے فنڈ فراہم کرے گا

متعلقہ عنوان :