ٹریکٹرکے پہیوں سے بنائی گئی دنیا کی وزنی ترین سائیکل

جمعرات 17 مارچ 2016 12:56

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) ویسے تو سائیکل دنیا کی سب سے سادہ اور آسان سواری تصور کی جاتی ہے لیکن ایک منچلے نے دنیا کی سب سے بھاری بھرکم سائیکل تیار کر کے دیکھنے والوں کے ہوش ہی اْڑا دئیے ہیں۔بیلجیم سے تعلق رکھنے والے جیف پیٹرز نامی نوجوان نے ٹرک کے دیوہیکل پہیے لگاکر 860کلو گرام وزنی سائیکل تیار کر کے اپنا نامی ریکارڈ بک میں درج کروا لیا ہے۔

(جاری ہے)

جیف نے اپنی اس انوکھی سائیکل کو مونسٹر سائیکل کا نام دیا ہے جسے وہ کسی دشواری یا حادثے کے بغیرپیڈل گھما کر چلاتے ہوئے بیلجیئم کی سڑکوں پر نکلا تو راہگیر رُک کر اس دیوہیکل بائی سائیکل کو حیرت سے دیکھتے ہوئے تصاویر اور ویڈیو بنانے لگے۔لوہے کے مضبوط فریم میں ٹرک کے دیوہیکل پہیوں پر مشتمل سائیکل پر سوار ہو نا اور اترنا تو مشکل ہے لیکن ایک باربیٹھ جائیں تو اونچائی پر بیٹھ کر اسے شہر کی سڑکوں پر چلانے کا مزہ ہی الگ ہے۔

متعلقہ عنوان :