گلگت بلتستان میں فورسز کی کارروائی، 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک۔ آئی ایس پی آر
تازہ ترین : 1

گلگت بلتستان میں فورسز کی کارروائی، 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک۔ آئی ایس پی آر

گلگت بلتستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء): گلگت بلتستان میںخفیہ معلومات پر فورسز کی کارروائی کے نتییجے میں 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق داریل میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ میں دو سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے تاہم علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد ٹرانسپورٹ، سیاحوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 12:54:01

اپنی رائے کا اظہار کریں