پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان 28مارچ کو کریگی
جمعرات 17 مارچ 2016 12:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 28مارچ کو کریگی۔
(جاری ہے)
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی کھلاڑیوں کے ٹرائل 26 اور 27 مارچ کو لاہور میں ہوں گے جس میں ملک بھر سے 30کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا ‘ ٹرائل میں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب 28 مارچ کو کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم یکم اپریل کو پاکستان کے دورے پر آئیگی، وہ پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 3 ، 4 اور 5 اپریل کو اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلی گی ‘ دونوں ممالک کے درمیان 7، 9 اور 10 اپریل کو بہاولپور میں ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ امید ہے پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹی 20 اور ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کامیابی حاصل کر ے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.