کرس گیل ، سیموئلز نے ٹی ٹونٹی میں شراکت داری میں زیادہ رنز کا نیا ملکی ریکارڈ بنا دیا

جمعرات 17 مارچ 2016 12:45

کرس گیل ، سیموئلز نے ٹی ٹونٹی میں شراکت داری میں زیادہ رنز کا نیا ملکی ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء)کرس گیل اور مارلون سیموئلز نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں شراکت داری میں زیادہ رنز کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا، دونوں بلے بازوں نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 55 رنز کی شراکت قائم کر کے یہ کارنامہ انجام دیا‘ دونوں بلے بازوں نے 17 اننگز میں 572 رنز بنائے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی طرف سے شراکت داری میں زیادہ رنز کا ریکارڈ گیل اور سمتھ کے پاس تھا‘ دونوں بلے بازوں نے 537 رنز بنا رکھے تھے۔