میکسیکن مڈل ویٹ سٹار کانیلو ساؤل ایلواریز کیخلاف فتح کیریئر کی بڑی کامیابی ہو گی ،عامر خان
جمعرات 17 مارچ 2016 12:45
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ میکسیکن مڈل ویٹ سٹار کانیلو ساؤل ایلواریز کے خلاف فتح میرے باکسنگ کیریئر کی بڑی کامیابی ہو گی ‘ عامر خان رواں برس مئی میں میکسیکن باکسر کے خلاف رنگ میں اتریں گے۔
(جاری ہے)
اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کانیلو کے خلاف فائٹ میرے کیریئر کا بہت اہم مقابلہ ہے میں اس کیلئے سخت تیاری کر رہا ہوں، مڈل ویٹ ورلڈ چیمپئن بننا دیرینہ خواب ہے اور اگر میں فتح یاب ہو گیا تو یہ میری بڑی کامیابی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے امیچور دنوں میں بہت کامیابیاں حاصل کیں ‘بطور پروفیشنل باکسر میں نے دو بار ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تاہم باکسنگ کی دنیا میں کانیلو بڑا نام ہے اس کے خلاف مقابلہ جیت کر مڈل ویٹ چیمپئن بننا میرا سب سے بڑا کارنامہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں سابق امریکن باکسر سوگر رے لیونارڈ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ویلٹرویٹ سے مڈل ویٹ چیمپئن بننے کیلئے تیار ہوں، کانیلو کو شکست دینے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شعیب اختر نے اپنی مالی کامیابی کا راز فاش کر دیا
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
-
علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
-
شاہین آفریدی کو غلط طریقے سے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا : رمیز راجہ
-
قومی ٹیم میں کم بیک ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا ڈیبیو ہو: محمد عامر
-
پنڈی سٹیڈیم میں بارش، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سوال اٹھا دیا
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.