ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی حوصلہ افزائی سے محروم رہنے والے چاچا ٹی ٹونٹی جلیبیاں بیچنے لگے
جمعرات 17 مارچ 2016 12:39
حافظ آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17مارچ2016ء ) ویزہ نہ ملنے کے سبب ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے بھارت جانے سے محروم رہنے والے چاچا ٹی ٹونٹی اپنے آبائی علاقے میں جلیبیاں بیچنا شروع ہوگئے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق محمد زمان المعروف چاچا ٹی ٹونٹی نے بھارت میں جاری ورلڈ ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پی سی بی حکام سے ویزہ دلوانے کی درخواست کی تھی لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی، میڈیا سے گفتگو میں چاچا ٹی ٹونٹی کا کہنا تھاکہ انہوں نے پی سی بی سے صرف ویزہ دلانے کا کہا تھا اور باقی سب خرچے انہوں نے ہی برداشت کرنے تھے تاہم کرکٹ بورڈ کی جانب سے انہیں کسی قسم کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا جس کے بعد ان کے پاس اپنے آبائی علاقے میں جلیبیاں لگانے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا تھا ۔
اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ اگر گرین شرٹس ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہے تو وہ سارا دن لوگوں کو مفت جلیبیاں بنا کر کھلائیں گے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.