الفیصل انڈر16- اوپن فٹ بال ٹورنامنٹ 23 مارچ سے شروع ہوگا
تازہ ترین : 1

الفیصل انڈر16- اوپن فٹ بال ٹورنامنٹ 23 مارچ سے شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء) الفیصل انڈر16- فٹ بال اوپن ٹورنامنٹ 23 مارچ سے کراچی کمپنی فٹ بال گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح الفیصل فٹ بال کلب کے سرپرست اعلیٰ محمد نصیب خان کریں گے۔ الفیصل فٹ بال کلب کے صدر محمد شدیر نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے انٹری فیس 1500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہشمند ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20 مارچ تک محمد شدیر سے (0300-5040392) اس نمبر پر رابطہ کریں۔

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 12:35:22

اپنی رائے کا اظہار کریں