یوم پاکستان ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 مارچ سے شروع ہوگی
تازہ ترین : 1

یوم پاکستان ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 مارچ سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء) اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم پاکستان ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اعجازالرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ایونٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔چیمپئن شپ میں سنگلز اور ڈبلز کے مقابلے ہوں گے۔ یہ چیمپئن شپ 23 مارچ تک جاری رہے گی۔

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 12:33:06

اپنی رائے کا اظہار کریں