سکولز اور کالجز کی سطح پر جوڈو کے مقابلوں سے ملک میں جوڈو کے کھیل کو فروغ حاصل ہو سکتا ہے، کرنل (ر) شجاعت علی رانا
جمعرات 17 مارچ 2016 12:33
اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) شجاعت علی رانا نے کہا ہے کہ سکولز اور کالجز کی سطح پر جوڈو کے مقابلوں سے ملک میں جوڈو کے کھیل کو فروغ حاصل ہو سکتا ہے، گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو سہولیات فراہم کی جائیں تو یہ ہی ٹیلنٹ انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی گرینڈ پری اور ایشین سنیئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ گرینڈ پری 31مارچ سے 4اپریل تک ترکی میں کھیلی جائے گی جس میں شاہ حسین شاہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ شاہ حسین شاہ نے ساؤتھ ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا اور امید ہے کہ گرینڈ پری میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنی عالمی رینکنگ میں بہتری لائیں گے اور برازیل میں ہونے والے اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کریں گے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.