انجلینا جولی کا یونان میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے کیمپوں کا دورہ، بچوں سے ملاقات کی

جمعرات 17 مارچ 2016 12:03

انجلینا جولی کا یونان میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے کیمپوں کا دورہ، ..

ایتھنز ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے یونان میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے عارضی کیمپوں کا دورہ کیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق انجلینا جولی نے دارالحکومت ایتھنز کے قریب پیراوٴس میں واقع اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزیں کے کیمپ کا دورہ کیا جہاں 4000 کے قریب پناہ گزیں اور تارکین وطن عارضی خیموں میں قیام پذیر ہیں ۔

اس موقع پر انہیں دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں افراد جمع ہوئے اور انھوں نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔ انجلینا جولی نے بچوں سے ملاقات کی۔ انھوں نے ایک لڑکے سے کہا کہ میں یہاں سیکھنے اور آپ سے بات کرنے آئی ہوں اور حکومت اور ادارے جان سکیں کہ یہاں کیا ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنے دورے کے حوالے سے بتایا کہ وہ حکام، پارٹنرز اور رضاکارانہ کام کرنے والوں سے حالات میں بہتری اور خطرات سے بچاوٴ کے حوالے سے ملاقات کے لیے پرعزم ہیں۔

انجلینا جولی یونان کے دورہ کے دوران اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزیں اور یونانی حکومت کی ان کوششوں پر زور دیا ہے تاکہ بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال سے ہنگامی طور پر نمٹا جا سکے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل انجلینا جولی نے لبنان کی وادی بقا میں پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :