جرمنی میں خواتین کی آمدنی مردوں کی نسبت 20 فیصد کم

جمعرات 17 مارچ 2016 12:03

برلن ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) جرمنی میں خواتین کی آمدنی مردوں کی نسبت 20 فیصد کم ہے۔گزشتہ روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق جرمنی میں مردوں کی آمدنی خواتین کی نسبت 20 سے 21 فیصد زیادہ ہے ،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس فرق میں کمی آتی جارہی ہے بالخصوص ملک کے مشرقی علاقوں میں خواتین کی آمدنی میں یہ فرق مزید کم ہورہا ہے تاہم یہ یورپی یونین کی شرح ( 16.5 فیصد)سے اب بھی زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جرمنی کی خواتین کی اوسط آمدنی 16.20 یورو فی گھنٹہ ہے جبکہ مرد 20.59 یورو فی گھنٹہ کماتے ہیں۔2006ء میں مردو و خواتین کے آمدنیوں میں فرق زیادہ ہوا جوکہ 23 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد میں اس میں اگر کمی ہوئی بھی تو بہت معمولی تھی۔ادھر ملک کے مشرقی علاقوں میں مردوں اور خواتین کی آمدنیوں میں فرق بہت کم ہے جو 2015 ء کے رپورٹ کے مطابق صرف آٹھ فیصد رہا جبکہ مغربی حصے میں فرق کی شرح 23 فیصد رہی۔

متعلقہ عنوان :