جان کیری کا شام میں انتقالِ اقتدار کے لیے پیش رفت پر زور

جمعرات 17 مارچ 2016 12:01

واشنگٹن ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) مریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے اور شام میں فوری طور پر سیاسی انتقال اقتدار کی جانب پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق جان کیری نے شام میں جنگ بندی برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زوردیا ہے۔ان کی اس فون کال سے قبل صدر براک اوباما نے روسی صدر ولادی میر پوٹن سے فون پر شام کی صورت حال پر گفتگو کی تھی۔امریکی وزیر خارجہ آیندہ ہفتے روس کے دورے پر روانہ ہونے والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :