ڈنمارک دنیا کا سب سے زیادہ خوش ملک، پاکستان کا 92 واں، بھارت کا 118 واں نمبر
جمعرات 17 مارچ 2016 11:54
کوپن ہیگن ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) دنیا کے خوش و خرم ترین ممالک کی فہرست میں ڈنمارک نے سوئٹزرلینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ویسے تو خوشی ناپنے کا کوئی پیمانہ نہیں ہے لیکن بدھ کے روز اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل سلوشن نیٹ ورک اور دی ارتھ انسٹی ٹیوٹ، کولمبیا یونیورسٹی کی جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں جائزہ لیا گیا ہے کہ دنیا کے کون سے ممالک ایسے ہیں جن کے عوام خوش ہیں اور اْن کی خوشی کی وجہ کیا ہے۔
گذشتہ سال سوئٹزر لینڈ کو دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا تھا۔اس رپورٹ کے مطابق شام اور افغانستان علاوہ سب صحارہ خطے کے آٹھ افریقی ممالک دنیا کے سب سے زیادہ ناخوش ممالک ہیں۔157 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 92واں نمبر ہے جبکہ بھارت اس فہرست میں 118ویں نمبر پر ہے۔(جاری ہے)
دنیا کے خوش ترین ممالک میں سرفہرست ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ، ناروے، فن لینڈ، کینیڈا، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور سوئیڈن ہیں۔
گذشتہ سال ڈنمارک اس فہرست میں سوئٹزرلینڈ اور آئس لینڈ کے بعد تیسرے نمبر پر تھا۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں آخری دس ممالک میں مڈغاسکر، تنزانیہ، لائبیریا، گنی، روانڈا، بنین، افغانستان، ٹوگو، شام اور برونڈی شامل ہیں۔امریکا کا 13 واں، برطانیہ کا 23 واں، فرانس کا 32 واں اور اٹلی کا 50 واں نمبر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
آسٹریلیا کی شہریوں کو تو اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑ نے کی ہدایت
-
امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا، فلسطین کی شدید مذمت
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ، بٹ کوئن اور سونا بھی متاثر
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.