کراچی،منگھوپیر میں مقابلہ ملزم ہلاک،مختلف علاقوں سے 10 گرفتار

جمعرات 17 مارچ 2016 11:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ کراچی کے علاقوں ملیراورغریب آبادمیں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرکے 10مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا ہے، ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں رینجرز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پرکارروائی کی۔

کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردئیے گئے۔ کارروائی میں 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔ ادھر غریب آباد میں قانون نافذ کرنیوا لے اداروں نے سرچ آپریشن کیا، اس دوران 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔