پٹھان کوٹ حملہ، پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو ویزے مل گئے، بھارتی میڈیا
تازہ ترین : 1

پٹھان کوٹ حملہ، پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو ویزے مل گئے، بھارتی میڈیا

نیودہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء )بھارتی حکومت نے پٹھان کوٹ حملے کی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو ویزا دے دیا، چھ رکنی ٹیم کو سات روزہ ویزا دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چھ رکنی پاکستانی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کا ویزا کلیئر کر دیا گیا ۔ یہ ٹیم دو جنوری کو پٹھان کوٹ ائیر بیس پر ہونے والے حملے کی تحقیق کرے گی۔ اعلیٰ حکام نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ پاکستانی ٹیم کو سات روزہ ویزا دیا گیا ہے۔ تاہم تاریخوں کا اعلان پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم مارچ کے آخری ہفتے میں بھارت آئے گی۔ دو جنوری کو پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے میں چھ حملہ آور اور سات سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 11:41:40

اپنی رائے کا اظہار کریں