کھٹمنڈو میں سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ کے درمیان غیر رسمی ملاقات

دونوں ممالک کے وزائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات ناشتے کی میز پر ہوئی

جمعرات 17 مارچ 2016 11:41

کھٹمنڈو میں سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ کے درمیان غیر رسمی ملاقات

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) نیپال میں جاری سارک وزرائے خارجہ کانفرنس کے درمیان مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ۔

(جاری ہے)

نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں سارک کانفرنس کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات ہوئی، ناشتے کی میز پر ہونے والی اس ملاقات میں سارک ممبر ممالک کے دیگر وزرائے خارجہ بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ نے بھی نیپال کے شہر پورکھا میں ملاقات کی تھی۔ دونوں ممالک کے درمیان سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات بھارت میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر ہونے والے واقعہ کے بعد سے التوا کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :