اردن میں بس الٹنے سے 14 فلسطینی زائرین جاں بحق،36 افراد زخمی
تازہ ترین : 1

اردن میں بس الٹنے سے 14 فلسطینی زائرین جاں بحق،36 افراد زخمی

عمان۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء)اردن میں سعودی عرب کی سرحد کے قریب پیش آنے والے بس حادثے میں فلسطین سے تعلق رکھنے والے 14 زائرین جاں بحق اور 36 افراد زخمی ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اردنی شہری دفاع کے حکام نے کہا ہے کہ یہ حادثہ بدھ کی شب دارالحکومت عمان سے تقریباً 230 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا ہے۔حکام کے مطابق بس میں سوار افراد عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ الٹ گئی۔حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ حادثے میں 36 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جس مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 11:29:53

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں