بحیرہء روم سے2 ہزار مہاجرین کو بچا لیا گیا، 2 ہلاک
تازہ ترین : 1

بحیرہء روم سے2 ہزار مہاجرین کو بچا لیا گیا، 2 ہلاک

روم ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء) بحیرہء روم میں لیبیا کے قریب ایک ریسکیوآپرشن کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے دو ہزار مہاجرین کو بچا لیا گیا جبکہ اس دوران دو افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈزکا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے۔ لیبیا سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے ہزاروں مہاجرین شکستہ حال کشتیوں کے ذریعے اطالوی جزائر کا رخ کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق رواں برس کے آغاز سے اب تک 9 ہزارسے زیادہ مہاجرین اسی راستے سے اٹلی پہنچے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 11:29:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں