اپوزیشن کی معذرت تک براہ راست مذکرات نہیں ہو سکتے، شامی حکومت

جمعرات 17 مارچ 2016 11:29

دمشق ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) شامی حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو اپوزیشن کے مذاکراتی وفد کے سربراہ کی جانب سے معافی طلب کرنے سے مشروط کر دیا۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جنیوا میں جاری امن مذاکرات میں شریک حکومتی وفد کے سربراہ بشار الجعفری کا کہنا ہے اپوزیشن وفد کے سربراہ محمد العوش جب تک شامی صدر کو سزائے موت دیے جانے سے متعلق اپنے سابقہ بیان پر معذرت نہیں کرتے، حکومت براہ راست مذاکرات میں شریک نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ محمد العوش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تھا بشارالاسد کو اپنے ہی عوام کے خلاف مظالم کے جرم میں انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے اور موت کی سزا دی جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :