شام سے نصف روسی لڑاکا فوج کا انخلا مکمل

جمعرات 17 مارچ 2016 11:21

ماسکو ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) شام میں تعینات روس کی نصف لڑاکا فوج واپس روس پہنچ گئی ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو روز میں روسی فوج کا یہ انخلا عمل میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شام میں اب 36 روسی فوجی طیارے موجود ہیں، جب کہ گزشہ دو دنوں میں بڑی تعداد میں لڑاکا طیارے روس چلے گئے ہیں۔ شام میں موجود روسی جنگی ہیلی کاپٹروں کو بھی سمندری یا ہوائی راستے سے واپس روس بلایا جائے گا۔ عرب لیگ نے شام سے روسی فوجیوں کے انخلا کا خیرمقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :