وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی پشاور بس بم دھماکے کی مذمت
تازہ ترین : 1

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی پشاور بس بم دھماکے کی مذمت

کراچی ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس میں ہونے والے دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک افسوسناک بات ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف منظم ہے اور ہم نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے۔

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 10:53:41

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں