شہباز تاثیر ہم سب کیلئے جرات اور بہادری کی بہترین مثال ہیں: اہلیہ ماہین تاثیر

muhammad ali محمد علی بدھ 16 مارچ 2016 23:29

شہباز تاثیر ہم سب کیلئے جرات اور بہادری کی بہترین مثال ہیں: اہلیہ ماہین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16مارچ۔2016ء) ماہین تاثیر کا کہنا ہے کہ شہباز تاثیر ہم سب کیلئے جرات اور بہادری کی بہترین مثال ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق اور مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صابزادے شہباز تاثیر کی 5 برس بعد بازیابی کے حوالے سے ان کی اہلیہ کی جانب سے اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ماہین تاثیر کا کہنا ہے کہ شہباز تاثیر کی واپسی نے یہ ثابت کیا کہ معجزے آج بھی ممکن ہیں۔ شہباز تاثیر نے جس بہادری، ہمت اور صبر کا مظاہرہ کیا وہ بے مثال ہے۔ شہباز تاثیر ہم سب کیلئے جرات اور بہادری کی بہترین مثال ہیں۔ شہباز میرے لیے اور سب کیلئے ایک مشعل راہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :