شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والی ..
تازہ ترین : 1
شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل ..

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والی کھلاڑی

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16مارچ۔2016ء)شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطباق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کر دیا۔ اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے شاندار آل راونڈ کارگردگی کا مظاہرہ کیا جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ گیارہواں موقع تھا جب آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے۔ اس میچ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اس اعزاز کو سب سے زیادہ مرتبہ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 22:42:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں