چین کا ملک بھر کے ا سکولز میں فٹ بال کی کوچنگ کے لئے خصوصی اکیڈمیز بنانے کا اعلان

بدھ 16 مارچ 2016 22:34

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء /شنہوا ) چین نے ملک بھر میں متعدد پرائمری اور مڈل ا سکولز میں فٹ بال کی کوچنگ کے لئے خصوصی اکیڈمیز بنانے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چین کے وزارت تعلیم کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق ان مذکورہ سکولز کو اضافی مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی تا کہ اکیڈمیز کو پیشہ وارانہ طور پر مستقل بنیادوں پر چلایا جا سکے ۔مذکورہ سکولز کی کارکردگی کا جائزہ رپورٹ تیار کرتے وقت فٹ بال اکیڈمی کی تربیت کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ گزشتہ چند دہائیوں سے تعلیمی معیار کو ترجیحی بنانے کے بعد اب چین میں فٹ بال جیسی کھیلوں بھی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :