پرویز مشرف کے خلاف رشید غازی قتل کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملزم کی عدم پیروی پر دونوں ضامنوں کو نوٹس جاری کر دیئے ، جواب طلب

بدھ 16 مارچ 2016 22:34

پرویز مشرف کے خلاف رشید غازی قتل کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف عبدالرشید غازی قتل کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال رکھتے ہوئے ملزم کی عدم پیروی پر دونوں ضامنوں کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔بدھ کو عدالت نے عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت کی تو عدالتی احکامات کے باوجود ایک بار پھر پرویز مشرف عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل ملک طاہر محمود ایڈووکیٹ نے پرویز مشرف کا میڈیکل سرٹیفکیٹ کی کاپی جمع کراتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ دینے کی استدعا کی جبکہ مدعی مقدمہ کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے حاضری سے استثنیٰ دینے کی مخالفت کی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر اصل میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست پر مزید بحث کے لیے سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی جبکہ پرویز مشرف کے دونوں ضامن کیپٹن ریٹائرڈ نذیر اور جان محمد کو ملزم کی عدم پیشی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے

متعلقہ عنوان :