صدر ممنون حسین اور ترکمانی ہم منصب کے درمیان ملاقات ، علاقائی رابطوں کے فروغ، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے پر اتفاق
دونوں ممالک کو ویزے کے سلسلے میں مزید سہولتیں دینی چاہئیں، فضائی اور زمینی رابطوں کے آغاز سے دونوں ملک معاشی طور پر قریب ہو جائیں گے، ممنون حسین ترکمانستان پاکستان کے ساتھ مشترکہ منصوبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے ، قربا ن علی محمدوف کی ممنون حسین کو ترکمانستان کے دورے کی دعوت
بدھ 16 مارچ 2016 22:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین اور ترکمانستان کے صدرقربان علی بردمحمد وف نے دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی رابطے اور نقل و حمل کو فروغ دینے ، توانائی، دفاع، انفرااسٹرکچر ، تجارت ،سیکورٹی ، ویزے کے اجرا میں نرمی اور کھیل اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔
بدھ کو یہ اتفاقِ رائے ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین اور ترکمانستان کے صدرقربان علی بردمحمد وف کے درمیان تنہائی اور وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں ہوا۔اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر ، وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق ، وفاقی وزیر برائے پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیر مملکت برائے مواصلات عبدالحکیم بلوچ اور وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ طارق فاطمی اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
-
پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
-
راولپنڈی ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دیں، اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا،عمران خان کا جج سے مکالمہ
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.