ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پاکستانی ویمن ٹیم کو 4 رنز سے شکست دے دی

muhammad ali محمد علی بدھ 16 مارچ 2016 22:08

ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پاکستانی ویمن ٹیم کو 4 رنز سے شکست دے دی
چنئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16مارچ۔2016ء)ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پاکستانی ویمن ٹیم کو 4 رنز سے شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے سلسلے میں پاکستان اور ویسٹ انڈین خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کا نتجہ آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ویمن ٹیم کو ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کیخلاف 4 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ پاکستانی ویمن ٹیم 104 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم کی جانب سے انیسا محمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔