کرس گیل زیادہ ٹی ٹونٹی چھکے لگانیوالے بلے باز بن گئے

بدھ 16 مارچ 2016 21:59

کرس گیل زیادہ ٹی ٹونٹی چھکے لگانیوالے بلے باز بن گئے

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16مارچ2016ء ) جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں زیاد ہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی ٹونٹی میں انگلینڈ کیخلاف میچ میں گیل نے 11ویں اوور کی آخری گیند پر سٹوکس کی گیند باؤنڈر ی پار پہنچائی تو یہ انکے ٹی ٹونٹی کیریئر کا 92واں چھکا تھا جس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق کیوی کپتان برینڈن میکولم کا 91چھکوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا ۔

حیران کن بات یہ ہے کہ میکولم نے یہ ریکارڈ 71میچز کھیل کر بنایا تھا تاہم کرس گیل نے اسے توڑنے کے لیے محض 46میچز کا سہارا لیا ۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں آسٹریلیا کے شین واٹسن 79چھکوں کے ساتھ تیسرے جبکہ آسٹریلیا ہی کے ڈیوڈ وارنر 73چھکوں کے ہمراہ چھوتھے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پاکستان کے شاہد آفریدی کا 70چھکوں کیساتھ 5واں نمبر ہے ۔