گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے جاپان کے قونصل جنرل اکیر اوچی کی گورنر ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی

بدھ 16 مارچ 2016 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے جاپان کے قونصل جنرل اکیر اوچی نے ا بدھ کوگورنر ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی، ملاقات میں گورنر سندھ نے جاپانی قونصل جنرل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران پاک جاپان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیا ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات او ر دلچسپی کے باہمی امور سمیت مشترکہ سرمایہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک جاپان دوطرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کامیاب آپریشن ضرب عضب کے بعد پاکستان میں امن و امان کا قیام عمل میں آیا پاک فوج نے قربانیاں دے کر پاکستان سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا ہے موجودہ حالات سرمایہ کاروں کے لئے آئیڈیل ہیں جاپانی سرمایہ کار پاکستان با الخصوص صوبہ سندھ میں ٹرانسپورٹ، انرجی ، زراعت ، انفرااسٹرکچر بحالی سمیت دیگر اہم منصوبوں پر سرمایہ کاری سے فوری منافع حاصل کرسکتے ہیں جبکہ شہر کی استعداد سے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے،جاپانی قونصل جنرل نے اپنی تعیناتی کے دوران بھرپور تعاون فراہم کرنے پر گورنرسندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان با الخصوص صوبہ سندھ اور شہر میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کیا اور آئندہ بھی وہ سرمایہ کاروں کو ترغیب دینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیام امن کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے خوشحالی یقینی ہے صوبہ سندھ اور شہر سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل ہیں شہر کی استعداد اور کم لاگت ہنر مند افرادی قوت کی دستیابی بھی سرمایہ کاروں کے لئے انتہائی پر کشش ہے۔

متعلقہ عنوان :