ملاوٹ کے خلاف مہم ، مضر صحت دودھ فروخت کرنے پر حافظ ملک پوائنٹ کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 16 مارچ 2016 21:44

بوریوالہ۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء )محکمہ صحت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں محکمہ صحت وہاڑی کی خصوصی ٹیم کی طرف سے ملاوٹ کے خلاف جاری مہم کے تحت حافظ ملک پوائنٹ پر چھاپہ لیبارٹری رپورٹ پر مضر صحت اور غیر معیاری دودھ ثابت ہونے پر تھانہ سٹی پولیس نے فوڈ سیکیورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈی سی او وہاڑی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر حاجی ذوالفقار علی گوجر کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے گذشتہ دنوں ایم بلاک میں واقع حافظ ملک پوائنٹ پر چھاپہ مارکر دودھ کے نمونہ جات حاصل کر کے پبلک انالسٹ لیبارٹری کو تجزیہ کے لئے روانہ کئے تھے لیبارٹری رپورٹ کے مطابق مذکورہ دودھ غیر معیاری اور مضر صحت پایا گیا اور بتایا گیا کہ یہ دودھ انسانی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے جس کے استعمال سے بہت سی پیٹ کی بیماریاں پھیلنے کاخدشہ ہے علاوہ ازیں ملک پوائنٹ پر زیر استعمال سٹوریج کے برتن حفظان صحت کے اصول اور معیار کے مطابق نہیں ہے پولیس تھانہ سٹی بورے والا نے ملک پوائنٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔