پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
کے ایس ای 100 انڈیکس 268.06 پوائنٹس کے اضافے سے 32891.08 پوائنٹس پر بند
بدھ 16 مارچ 2016 21:42
کراچی ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 268.06 پوائنٹس کے اضافے سے 32891.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 32700 اور 32800 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 268.06 پوائنٹس کے اضافے سے 32891.08 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 157.20 پوائنٹس کی تیزی سے 19286.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 129.67 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 416.06 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔(جاری ہے)
اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 78.20 پوائنٹس کے اضافے سے 14829.11 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 253.14 پوائنٹس کی تیزی سے 11823.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 64.62 پوائنٹس کے اضافے سے 15479.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 332 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 161 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 145 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 26 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 290 روپے کے اضافے سے 879 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی سودے بھی 23.90 روپے کی تیزی سے 996.65 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی شیزان انٹرنیشنل اور سیمینز پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت 19.99 روپے کی مندی سے 440 روپے اور سیمینز پاکستان کے حصص کی قیمت بھی 18.75 روپے کی کمی سے 780 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار این آئی بی بینک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 4 کروڑ 54 لاکھ 43 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 2.42 روپے سے شروع ہو کر 2.00 روپے پر بند ہوئی جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 1 کروڑ 81 لاکھ 97 ہزار 500 حصص کے سودے 7.14 روپے سے شروع ہو کر 7.06 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 18 کروڑ 21 لاکھ 12 ہزار 710 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 20 کروڑ 7 لاکھ 63 ہزار 775 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 68 کھرب 14 ارب 43 کروڑ 95 لاکھ 69 ہزار 357 روپے سے بڑھ کر 68 کھرب 48 ارب 96 کروڑ 7 لاکھ 5 ہزار 908 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 135 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 30 لاکھ 31 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.