امریکی ڈالر کی قدر مستحکم، یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں کمی

بدھ 16 مارچ 2016 21:40

کراچی ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا جبکہ یورپین ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدر پر مستحکم رہا جبکہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدروں میں بالترتیب 12 پیسے اور 1.52 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.55 روپے اور قیمت خرید 103.04 روپے پر برقرار رہی۔ مزیدبرآں یورو کی قیمت فروخت 117.26 روپے سے کم ہو کر 117.14 روپے اور قیمت خرید 114.48 روپے سے کم ہو کر 114.37 روپے رہ گئی۔ دریں اثناء برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 150.70 روپے سے کم ہو کر 149.16 روپے اور قیمت خرید 147.13 روپے سے کم ہو کر 145.62 روپے پر بند ہوئی۔

متعلقہ عنوان :