کورنگی میں پلاسٹک فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

بدھ 16 مارچ 2016 21:36

کراچی ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل میں واقع پلاسٹک دانے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ کے مطابق کورنگی کے علاقے حاجی ابراہیم گوٹھ میں واقع پلاسٹک کا دانہ بنانے والی فیکٹری میں بدھ کی علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

آتشزدگی کی فوری اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی۔ ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کے عمل کا آغاز کیا۔ تاہم آگ کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے مزید ایک اور فائر ٹینڈر طلب کر لیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، آگ لگنے کے باعث فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :