حکومت سندھ کاشتکاروں کو مارکیٹ تک رسائی کے لئے تمام سہولیات مہیا کرے گی۔ چیئرپرسن ایس بی آئی ناہید میمن
بدھ 16 مارچ 2016 21:36
کراچی ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ کی چیئرپرسن ناہید میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کاشتکاروں کو مارکیٹ تک رسائی کے لئے تمام سہولیات مہیا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے آفس میں سندھ میں زرعی پیدا وار کو کاشت کار سے خرید کر محفوظ طریقے سے منڈی اور خریدار تک پہنچانے تک کے تمام امور بالخصوص کولڈ اسٹوریج اور ترسیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کے جائزے اور معلومات کے تبادلے کے لئے سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ اور میولر اینڈ فیس کمپنی کے درمیان ایک اجلاس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں میولر اینڈ فیس کمپنی کے صدر ریمینڈ سمکنز، سندھ انٹرپرائز ڈیوپلمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو محبوب الٰہی اور دیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے سندھ کی زرعی پیداوار بالخصوص کھجور، آم، کیلا، امرود، پپیتا اور ٹماٹر کی قدر میں اضافے، پیکنگ، کولڈ اسٹوریج، ویئر ہاؤسز، لاجسٹکس اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں مفید سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ نئی سرمایہ کاری کے لئے حکومت سندھ سہولیات اور رعایت بھی دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں سندھ انٹرپرائز ڈیوپلمنٹ فنڈ خصوصی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ میولر اینڈ فیس کمپنی کے صدر ریمینڈ سمکنز نے اجلاس کو بتایاکہ ان کی کمپنی کراچی میں 1912ء سے کام کر رہی ہے جبکہ ایشیاء بحرالکاہل خطے کے 36 ممالک کے 80 سے زائد مقامات پر ڈسٹری بیوشن اور مارکیٹنگ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار کو مناسب اور محفوظ طریقے سے کھیت اور باغ سے مارکیٹ اور خریدار تک پہنچانے کے اپنے تجربے اور سرمایہ کاری کے لئے درکار معلومات اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اپنے آئندہ ماہ دورہ پاکستان میں اس سلسلے کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.