ملک میں آئین کے آرٹیکل 6 سے زیادہ طاقتور کوئی قوتیں ہیں۔ حکومت نے جان چھڑانے کیلئے ..
تازہ ترین : 1

ملک میں آئین کے آرٹیکل 6 سے زیادہ طاقتور کوئی قوتیں ہیں۔ حکومت نے جان چھڑانے کیلئے مشرف کا معاملہ عدلیہ کے حوالے کیا۔خورشید شاہ

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کے آرٹیکل 6 سے زیادہ طاقتور کوئی قوتیں ہیں۔ حکومت نے جان چھڑانے کیلئے معاملہ عدلیہ کے حوالے کیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر ردعمل میں کہا کہ پرویز مشرف نے نواز شریف کے ساتھ بہت زیادتی کی۔

پرویز مشرف سے براہ راست متاثرہ فریق نواز شریف خاموش ہیں تو باقی جماعتیں کیا کریں۔ پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف خود بھی راضی ہیں۔ آئین میں آرٹیکل 6 شامل کرنے والے بھٹو کو ہی یہ آرٹیکل نہیں بچا سکا۔ پرویز مشرف کے معاملے پر حکومت پہلے ہی دباو¿ میں تھی۔ حکومت نے جان چھڑانے کیلئے معاملہ عدلیہ کے حوالے کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 21:31:32

اپنی رائے کا اظہار کریں