شکیب الحسن ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ہزار رنز اور 50 سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے آل راؤنڈر بن گئے

بدھ 16 مارچ 2016 21:16

شکیب الحسن ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ہزار رنز اور 50 سے زائد وکٹیں لینے والے ..

کولکتہ ۔ 16 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کیریئر کے ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بنگلہ دیشی بلے باز ہیں، اس کے علاوہ وہ ہزار رنز اور 50 سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے آل راؤنڈر بھی بن گئے ہیں، اس سے قبل پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کیلئے شکیب الحسن جب میدان میں اترے تو انہیں ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 4 رنز درکار تھے، انہوں نے اننگز کے ابتدائی چار رنز بنا کر ہزار رنز مکمل کئے اور اس کے ساتھ ہی وہ ہزار رنز اور پچاس سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے آل راؤنڈر بن گئے۔

متعلقہ عنوان :