الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کی ٹیم کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 101 میں انتظامات کے ..
تازہ ترین : 1

الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کی ٹیم کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 101 میں انتظامات کے جائزہ کیلئے گوجرانوالہ کا دورہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء)الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کی ٹیم نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 101 میں انتظامات کے جائزہ کیلئے گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ بدھ کو دورہ کے دوران کمیشن کی ٹیم نے مقامی انتظامیہ سمیت دیگر فریقین سے 22 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے موقع پر سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ کمیشن کی ٹیم کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کیلئے اٹھائے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ٗٹیم نے مجموعی طور پر پولنگ اور سیکورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 21:01:14

اپنی رائے کا اظہار کریں