لاہور، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا تنخواہوں میں اضافے کے لیے شیخ زید ہسپتال میں ..
تازہ ترین : 1

لاہور، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا تنخواہوں میں اضافے کے لیے شیخ زید ہسپتال میں احتجاج

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے شیخ زید ہسپتال میں احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے کے لئے احتجاجی تحریک چلائی ہوئی ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال میں احتجاج کیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت شیخ زید ہسپتال کے صدر ڈاکٹر احسان لالی نے کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں مختلف قسم کے کتبے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ ڈاکٹروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے بصورت دیگر بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 20:43:13

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں