تحفظ ختم نبوت وناموس رسالت ایکٹ کو غیر موثر بنانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،علامہ محمد ممتاز اعوان
حقوق نسواں بل کے خلاف نہیں تاہم حقوق نسواں بل کو مغرب نہیں بلکہ اسلام سے ہم آہنگ کیا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی کی جائے، سربراہ ”ورلڈ پاسبان“ ختم نبوت
بدھ 16 مارچ 2016 20:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء ) کل مسالک ”ورلڈ پاسبان“ ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ 1953ء میں تحریک ختم نبوت میں 10ہزار شہدا ختم نبوت نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کرآقا کی نبوت ورسالت کی لاج رکھی، جس پر شہداء کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا وہ کم ہے، انہوں نے کہا کہ آج پھر یہودی قادیانی لابی1973ء کے متفقہ آئین کی اسلامی مشقوں بالخصوص تحفظ ختم نبوت وناموس رسالت ایکٹ کو غیر موثر بنانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
حقوق نسواں بل کے خلاف نہیں تاہم حقوق نسواں بل کو مغرب نہیں بلکہ اسلام سے ہم آہنگ کیا جائے اور ادارہ اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی کی جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں شہداء ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر جماعت اسلامی، جے یو آئی، جے یو پی، مرکزی جمعیت اہلحدیث، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، جمعت اہلسنت، تحریک ملت جعفریہ، متحدہ علماء کونسل، مجلس اصرار، تحریک علماء مشائخ اور حرمت رسول لائنز کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر حافظ ظہیر، پیر الطاف الرحمن، شیخ محمد نعیم، پیر ولی اللہ شاہ بخاری، علامہ شعیب الرحمن، علامہ وقار حسین نقوی، پیر ایس اے جعفری اوردیگر مقررین نے کہا کہ پارلیمنٹ کا قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلواونے کا سہراشہدا ختم نبوت1953ء کی تحریک نبوت میں جانثاروں کے سر جاتا ہے۔ اور اگر کسی نے تحفظ ختم نبوت وناموس رسالت ایکٹ کو غیر موثر بانے کی کوشش کی تو غیور مسلمان اس کو ملیا میٹ کردیں گے ہم اسلامائزیشن کے عمل کو رول پیک کرنے اور اسلامی جمہوریہ کو سیکولر شپ بنانے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ نسوواں بل کو مغرب نہیں اسلام سے ہم آہنگ کیا جائے۔ اس ضمن میں آئینی ادارے اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی حاصل کرپائے۔ سیاسی ومذہبی جماعتوں کی فہرست سے حقوق نسواں بل کے خلاف 27مارچ کو دی گئی ڈیڈ لائن کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ جبکہ شہید ناموس رسالت غازی ممتاز قادری کے چہلم پر عہدتجدید کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.