سہولتیں فراہم نہ کرنیوالی غیر قانونی رہائشی کالونیوں کیخلاف کاروائی کا حکم

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 16 مارچ 2016 20:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 مارچ۔2015ء) سرگودھا اور گردونواح میں غیر منظور شدہ بنیادی سہولتیں فراہم نہ کرنیوالی رہائشی کالونیوں کیخلاف فوری کاروائی کا حکم دیدیا گیا ہے سرگودھا اور گردونواح میں غیر منظور شدہ اور متعلقہ سہولتیں فراہم نہ کرنیوالی رہائشی کالونیوں کیخلاف ڈی سی او سرگودھا نے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کالونی مالکان متعلقہ سہولتیں فراہم نہیں کررہے ان کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔