خانیوال‘ پرچی جوا عروج پر ‘خریداری میں خواتین کے بھی پیش پیش رہنے کا انکشاف

بدھ 16 مارچ 2016 20:17

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) پرچی جوا عروج پر خریداری میں خواتین بھی پیش پیش ،تفصیل کے مطابق راتوں رات امیر ہونے کے چکر میں لوگ پرچی جوے کی لعنت میں پڑ گئے ہیں اور پرچی جوا اب صرف مردوں تک محدود نہیں رہا شہر میں خواتین بھی پرچی جوا کی خریداری کررہی ہیں جبکہ اس جوے میں لوگ اپنی جمع پونجی سے محروم ہورہے ہیں ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں پرچی جوے کے مقدمات تو درج کیے جارہے ہیں مگر اس کے با وجود پرچی جوا کی لعنت نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے المیہ اس بات کا ہے ان پرچی جووں پر اگر کسی کا انعام لگ بھی جائے تو پرچی جوا فروخت کرنے والے فراڈیے انعام دینے سے صاف انکاری ہو جاتے ہیں گزشتہ روز لاہور موڑ کی رہائشی صغراں بی بی نے صحافیوں کو بتایا کہ اس نے بارہ سو روپے کی پرچیاں خریدیں جس پر اس کا تیرہ ہزار روپے کا انعام لگ گیا جو پرچی جوا فروخت کرنے والے نے دینے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پرچی جوا کے بڑے بڑے کنگ شہر خانیوال سے جنوبی پنجاب میں اپنے اس مکروہ دھندہ کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :