لاہور‘ اینٹی نارکوٹکس فورس کی ایئر پورٹ پر کارروائی ‘ہیروئن جدہ سمگل کرنے والے ماں اور بیٹے گرفتار

بدھ 16 مارچ 2016 20:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن جدہ سمگل کرنے والے ماں اور بیٹے کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ہیروئن جدہ سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے جدہ ہیروئن سمگل کرنے والے ماں اور بیٹے کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے بھارتی مقدار میں ہیروئن بر آمد کر لی ہے۔