آئی سی سی ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ ٗ پاکستان کا عمدہ آغاز ٗ بنگلہ دیش کو 55رنز سے شکست دیکرپہلا میچ جیت لیا
پاکستان کے 201رنز کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنا سکی محمد حفیظ 42گیندوں پر 64ٗاحمد شہزاد 39گیندوں پر 52رنز بنا کر نمایاں رہے ٗشاہد آفریدی کو شاندار آل راؤنڈ کار کر دگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ٗکپتان نے 19گیندوں پر 49رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی ٗ دو بنگلہ دیشی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ٗ پاکستان اپنا اگلا میچ 19مارچ کو بھارت کے خلاف کھیلے گا
بدھ 16 مارچ 2016 20:14
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ میں عمدہ آغاز کر تے ہوئے بنگلہ دیش کو 55رنز سے شکست دیکر اپنا پہلا میچ جیت لیا ٗ پاکستان کے 201رنز کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنا سکی ٗ محمد حفیظ 42گیندوں پر 64ٗاحمد شہزاد 39گیندوں پر 52رنز بنا کر نمایاں رہے ٗشاہد آفریدی کو شاندار آل راؤنڈ کار کر دگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ٗکپتان نے 19گیندوں پر 49رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ دو بنگلہ دیشی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ٗ پاکستان اپنا اگلا میچ 19مارچ کو بھارت کے خلاف کھیلے گا ۔
بدھ کوایڈن گارڈن اسٹیڈیم کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپننگ بلے باز شرجیل خان اور احمد شہزاد نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا ٗدونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا تاہم 26 کے مجموعی اسکور پر شرجیل خان 10 گیندوں پر 18 رنز بنا کر عرفات سنی کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 95 رنز بنائے، دونوں بلے بازوں نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے ٗ ٹیم کا مجموعہ 121 تک پہنچا تو احمد شہزاد 39 گیندوں پر 52 رنز بنا کر صابر رحمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ٗ انہوں نے اپنی اننگز میں 8 چوکے لگائے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.