امریکی کمپنی کی ویب سائٹ پر ایرانی ہیکروں کا سائبر حملہ
کارروائی حزب اﷲ پر پابندیوں کے انتقام میں کی گئی،برسٹونامی ہیکر گروپ کا پیغام
بدھ 16 مارچ 2016 20:11
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) ایران سے تعلق رکھنے والے ہیکروں نے ’آئی ڈائریکٹ‘‘ نامی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی عالمی سروسز فراہم کرنے والی امریکی کمپنی کی ویب سائیٹ پر سائبر حملہ کیا ہے۔ ہیکروں نے کہاہے کہ انہوں نے ’آئی ڈائریکٹ‘ پر سائبر حملہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اﷲ کو خلیج تعاون کونسل، عرب لیگ، امریکا اور مغرب میں دہشت گرد تنظیم قرار دینے فیصلے کے ردعمل میں کیا ۔
ایرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی کی ویب سائیٹ پر سائبر یلغار کرنے والے گروپ نے اپنی شناخت ’’برسٹو‘‘ کے نام سے کی ہے اور کہا ہے کہ وہ حزب اﷲ پر پابندیوں کے رد عمل میں مغرب کے دوسرے اداروں کو بھی ایسے ہی نشانہ بنائیں گے۔(جاری ہے)
برسٹو‘ نامی ایک گروپ نے ایک امریکی کمپنی کی ویب سائیٹ پر حملہ کر کے اس کی نشریاتی سروسز اور زمین پر چلنے والے اسٹیشنز کو بھی نقصان پہنچایا ۔
’برسٹو‘ نامی سائبر گروپ بہ ظاہر ایرانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا پروردہ معلوم ہوتا ہے کیونکہ اسی نام سے ملتے جلتے ایرانی سائبر حملہ آور اس سے قبل قطر اور سعودی عرب کی ویب سائیٹس کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔خیال رہے کہ امریکا نے ایک ہفتہ پیشتر یہ اعلان کیا تھا کہ وہ سنہ 2013ء میں نیویارک میں پانی کے ایک چھوٹے ڈیم کو نشانہ بنانے والے ایرانی دراندازوں پر سائبر حملوں کی ذمہ داری عاید کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ امریکی وزارت انصاف کے مطابق ایرانی دراندازوں پرآئندہ ہفتے فرد جرم عاید کی جائے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.