ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 55رنز سے شکست دیکر ایشیا کپ کی شکست کا بدلہ لیا

بنگلہ دیش کی ٹیم 202رنز حدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنا سکی پاکستان کے محمد عامراور شاہد خان آفریدی کی 2،2 ،محمد عرفان اور عماد وسیم کی ایک ایک وکٹ شاہد خان آفریدی کو میچ میں جارحانہ 49رنز اور2وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا

بدھ 16 مارچ 2016 19:57

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 55رنز سے شکست دیکر ایشیا کپ ..

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 55رنز سے شکست دیکر ایشیا کپ کی شکست کا بدلہ لیتے ہوئے میگا ایونٹ کا فتح سے آغاز کر دیا۔بنگلہ دیش کی ٹیم 202رنز حدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنا سکی، بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن 50،صابر رحمان 25،تمیم اقبال 24 اور مشفیق الرحیم 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ، پاکستان کی جانب سے محمد عامراور شاہد خان آفریدی نے 2،2 ،محمد عرفان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد خان آفریدی کو میچ میں جارحانہ 49رنز اور2وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ 19مارچ کو روائتی حریف بھارت کے خلاف کوکلتہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو کلکتہ اینڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان کی جانب سے شرجیل خان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 26رنز کی مجموعی سکور پر گری جب شرجیل خان 18رنز بنا کر عرفات سنی کی گیند پر کلین بورڈ ہوئے،نئے آنے والے بیسٹمین محمد حفیظ نے احمد شہزاد کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کیلئے 95رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کا سکور 121رنز تک پہنچادیا،پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی احمد شہزاد تھے جو52رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،احمد شہزاد نے 39گیندیں کھیل کر 8چوکوں کی مدد سے 52رنز کیے،پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے۔

جنہوں نے 42گیندیں کھیل کر 2چھکوں اور7چوکوں کی مدد سے 64رنز سکور کیے،پاکستان کی چوتھی وکٹ 175 رنز پر گری۔جب عمر اکمل بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے،پاکستان کے پانچویں آؤٹ ہونے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے، جنہوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے19گیندوں پر4چھکوں اور4چوکوں کی مدد سے 49رنز سکور کیے۔ پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک 15اور عماد وسیم بغیر کوئی رنز بنائے ناقابل شکست رہے۔202رنز کے حدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 20اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنا سکی، بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن 50رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ صابر رحمان 25،تمیم اقبال 24،مشفیق الرحیم 18اور مشرفی مرتضیٰ نے 15رنز سکورکیے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامراور شاہد آفریدی نے دودوکٹیں حاصل کیں،محمد عرفان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد خان آفریدی کو میچ میں جارحانہ 49رنز اور2وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ 19مارچ کو روائتی حریف بھارت کے خلاف کوکلتہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی۔