وزارت داخلہ نے ہاؤس ہولڈ سروے کے دوران اپنے کوائف مہیا نہ کرنے والے 303غیر ملکیوں کے گھروں کے داخلی اور خارجی راستے بلاک کر د ئیے

بدھ 16 مارچ 2016 19:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء) وفاقی وزارت داخلہ نے ہاؤس ہولڈ سروے کے دوران اسلام آباد پولیس کو اپنے کوائف مہیا نہ کرنے والے 303غیر ملکیوں کے گھروں کے داخلی اور خارجی راستے بلاک کر د ئیے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں رہائش پذیر 303غیر ملکیوں جنہوں نے ہاؤس ہولڈ سروے کے دوران اسلام آباد پولیس کو اپنے کوائف مہیا نہیں کئے تھے انکے گھروں کے خارجہ و داخلی راستے بند کر دئیے ہیں،واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں کوائف مہیا نہ کرنے والے 303غیر ملکیوں کے گھروں کیداخلی اور خارجی راستے بلاک کر نے کا فیصلہ کیا گیا تھا،جس پر عملدرامد کر تے ہوئے اسلام آباد پولیس نے 303غیر ملکیوں کے گھروں کے راستے بلاک کر دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کوائف جمع کرنے کے حوالے سے ان گھروں کو پہلے 2 قانونی نوٹسز د ئیے گے تھے جن کے تحت مطلوبہ کوائف جمع کرانے کی 15مارچ اخری تاریخ تھی جس پروزیر داخلہ چوپدری نثار علی خان نے بدھ سے مذکورہ گھروں کے داخلی اور خارجی راستے بلاک کر د ینے کی ہدایت کی تھی ۔ یاد رہے کہ وزارت داخلہ پچھلے ڈیڑھ سال سے سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ اسلام آباد میں کسی گھر میں غیر رجسٹرڈ افراد رہائش پذیر نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :