ٹیم کیلئے بڑے ٹوٹل کے حصول کی کوشش، آفریدی نے اپنی نصف سینچری قربان کردی
تازہ ترین : 1
ٹیم کیلئے بڑے ٹوٹل کے حصول کی کوشش، آفریدی نے اپنی نصف سینچری قربان ..

ٹیم کیلئے بڑے ٹوٹل کے حصول کی کوشش، آفریدی نے اپنی نصف سینچری قربان کردی

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16مارچ۔2016ء)ٹیم کیلئے بڑے ٹوٹل کے حصول کی کوشش میں شاہد آفریدی نے اپنی نصف سینچری قربان کردی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شاہد آفریدی نے شاندار آل راونڈ کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم ترین کردار ادا کیا۔

شاہد آفریدی نے 19 گیندوں پر شاندار 49 رنز بنائے۔ ان کی اننگ کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ 49 رنز پر جب وہ ایک رن لے کر اپنی نصف سینچری اسکور کر سکتے تھے تب انہوں نے ٹیم کیلئے بڑے ٹوٹل کے حصول کی کوشش میں چھکا لگانے کی کوشش کی۔ اسی کوشش میں وہ باونڈری پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ کرکٹ شائقین کی جانب سے ٹیم کے مفاد کو اپنی نصف سینچری پر ترجیح دینے پر شاہد آفریدی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 19:42:35

قارئین کی رائے :

  • عدنان عزیز کی رائے : 17/03/2016 - 16:49:11

    لالا جی کے بارے میں ساری دنیا جانتی ہے کہ شاہد خان آفریدی ایک محب وطن کھلاڑی ہےاور سارے سچے پاکستانیوں کو بوم بوم پہ ناز ہے اور میں لالا جی کے لیے دعا کرتا ہوں کہ یا رب لالا کو اس ورڈ کپ میں فتح عطا کر دے آمین اور شاہد بھائی کو انڈیا کےخلاف اس میچ میں بھی جتوا دے آمین

    اس رائے کا جواب دیں

اپنی رائے کا اظہار کریں