اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قتل کیس کا ملزم دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
تازہ ترین : 1

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قتل کیس کا ملزم دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مارچ۔2016ء) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قتل کیس کا ملزم دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا ۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق ملزم نسیم خان کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔ بدھ کو اڈیالہ جیل میں ملزم نسیم خان کو دل کا دورہ پڑا، جیل میں ڈاکٹرز اور اسٹاف نہ ہونے کے باعث فوری طبی امداد نہیں دی جا سکی جس کے باعث نسیم خان دم توڑ گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق نسیم خان کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 19:34:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں